راولپنڈی: توشہ خانہ ٹو کیس کی آج اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت غیر متوقع طور پر ملتوی کر دی گئی۔
نیب پراسیکیوٹر خالد یوسف کے مطابق انتظامی وجوہات کی بنا پر سماعت منسوخ کی گئی ہے، سماعت سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کے سلسلے میں اڈیالہ جیل میں مقرر تھی۔
عمر ایوب کو قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا
کیس کی سماعت اسپیشل کورٹ میں ہونی تھی تاہم جیل حکام کی جانب سے انتظامی وجوہات کے پیش نظرسماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظورکرلیا۔
نیب پراسیکیوشن کے مطابق اب اس کیس کی آئندہ سماعت کی تاریخ آج جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں دی جائے گی، عدالت اس بارے میں باضابطہ اعلامیہ جاری کرے گی۔
یاد رہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم پرقیمتی تحائف چھپانے اورانہیں بیچنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں جس کی تحقیقات نیب کررہا ہے۔
