بنوں میں پاک فوج اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرکے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
بنوں کے علاقے ہوید میں خوارج کے خلاف پاک فوج اور پولیس نے مشترکہ سرچ اینڈ ٹارگٹڈ آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا۔ آپریشن میں 2 خارجیوں اور سہولت کاروں کے گھر گرا دیئے گئے۔
آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان کو یقینی بنانا تھا ،پاک فوج اور پولیس دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ اہل علاقہ نے آپریشن کو علاقے کے امن کیلئے اہم قرار دیدیا۔
واضح رہے بنوں کے علاقے بکا خیل میں آج صبح ایف سی کی چیک پوسٹ پر ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔
