سونے کے نرخ ایک بار پھر بلند سطح پر پہنچ گئے، سونے کی قیمت میں تین دن کے دوران 4900 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
سونا تیسرے روز بھی مہنگا ہو گیا، فی تولہ نرخ میں 500 روپے کا مزید اضافہ ہو گیا ہے۔اس اضافے کے بعد سونے کے فی تولہ نرخ 3 لاکھ 62 ہزار 700 روپے کی سطح پر پہنچ گئے۔
اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ ساز دن ، انڈیکس نے نئی بلندیوں کو چھو لیا
دس گرام سونے کے نرخ میں 428 روپے کا اضافہ ہونے سے قیمت 3 لاکھ 10 ہزار 956 روپے ہوگئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں 5 ڈالر کا اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد فی اونس سونے کے نرخ 3400 ڈالر ہو گئے ہیں۔
