ناروے کپ فٹبال چیمپئن شپ کے دوران پاکستانی فٹبالر امان اللہ رؤف بلوچ اوسلو میں لاپتہ ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق امان اللہ پہلے روز ہی غائب ہو گئے تھے۔ جبکہ ان کا پاسپورٹ بھی ان کے پاس ہے۔ ساتھی کھلاڑی نے انکشاف کیا کہ امان اللہ نے چیمپئن شپ میں شرکت ہی نہیں کی۔
مسلم ہینڈز ٹیم کے ترجمان کے مطابق امان اللہ رؤف بلوچ کا تعلق کراچی کے علاقے لیاری سے ہے۔ اور امان اللہ استقبالیہ تقریب میں بھی نہیں آئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ویمن فٹبال کی عالمی رینکنگ،سپین کی پہلی پوزیشن، پاکستان کی ترقی
ترجمان کے مطابق مسلم ہینڈز کی ٹیم ناروے میں شیڈول میچز مکمل کرنے کے بعد وطن واپس آچکی ہے۔ اور امان اللہ بلوچ کی گمشدگی کے حوالے سے ناروے پولیس کو آگاہ کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ امان اللہ بلوچ کی گمشدگی کے حوالے سے پاکستانی سفارتخانے کو بھی تمام صورتحال سے آگاہ کیا جاچکا ہے۔
