بھارت میں ایشیا کپ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت کے معاملہ پر ہاکی فیڈریشن کا موقف سامنے آ گیا۔
پاکستانی ہاکی فیڈریشن کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے ا یشیا کپ کھیلنے سے انکار نہیں کیا، ہاکی فیڈریشن حکومتی فیصلے کی منتظر ہے۔
ذرائع پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ بھارت میں شیڈول ہاکی ایشیا کپ میں شرکت کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے۔
پاکستان نے ایشیا ہاکی کپ کھیلنے سے انکار کر دیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے چند روز قبل ایشین ہاکی فیڈریشن کو خط لکھا تھا، ذرائع کے مطابق خط میں بھارت سیکیورٹی وفد بھیجنے کی بات کی تھی۔
ہمارے کھلاڑیوں کو بھارت میں میچز کھیلنے پر سیکیورٹی خدشات ہیں، ایشین ہاکی فیڈریشن کی جانب سے تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔
