آئی سی سی نے جولائی 2025 کے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔
جولائی کے پلیئر آف دی منتھ کیلئے بھارت کے شبھمن گل، جنوبی افریقہ کے ویان ملڈر اور انگلینڈ کے بین اسٹوکس کو نامزد کیا گیا ہے۔
شبھمن گل نے انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں میں 567 رنز بنائے جس میں ایجبسٹن ٹیسٹ میں 269 اور 161 رنز کی دو شاندار اننگز شامل تھیں۔ ان کا اوسط 94.50 رہا اور بطور کپتان یہ ان کی پہلی سیریز تھی۔
آئی سی سی نے تینوں فارمیٹس کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی
ویان ملڈر نے زمبابوے کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں 531 رنز اور 7 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے بولاوایو میں ناقابل شکست 367 رنز کی اننگز کھیل کر جنوبی افریقہ کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔
بین اسٹوکس نے بھارت کے خلاف سیریز میں 251 رنز اور 12 وکٹیں حاصل کیں، دو ٹیسٹ میں پلیئر آف دی میچ رہے، اور اپنی ٹیم کو کئی اہم لمحات میں سہارا دیا۔
تینوں کھلاڑی اپنی شاندار پرفارمنس کی بدولت ایوارڈ کے مضبوط امیدوار ہیں۔
