سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی روک تھام کیلئے قرارداد کثرتِ رائے سے منظور

ویب سائٹس بلاک

سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی روک تھام کیلئے قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کرلیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں حکومتی رکن نوشین افتخار نے سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی روک تھام سےمتعلق قرارداد پیش کی، جس میں کہا گیا کہ ایوان سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے۔

پرائیوٹ لیبز کیلئے ڈینگی ٹیسٹ کے ریٹس جاری

قرارداد میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت مشاورت کے بعد سوشل میڈیا کے درست استعمال کیلئے قوانین بنائے، ڈیجیٹل حقوق، قواعد اور اخلاقیات کی آگاہی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

کابینہ ڈویژن نے تحریری جواب میں کہا ہے کہ جوا کھیلنے کی سرگرمیوں میں ملوث متعدد ویب سائٹس اور ایپس بلاک کردیئے ہیں، شرط لگانے سے متعلق اب تک 184 ویب سائٹس اورایپس بلاک کی ہیں، جوا میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی پی ٹی اے کے دائرہ اختیار سے باہر ہے، غیر قانونی آن لائن مواد کو ختم اور بلاک کرنے کا پی ٹی اے کا اختیار محدود ہے۔

بھارتی حکومت کے غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات، ایکس کا سخت ایکشن

وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، 6 سال کے دوران تقریباً 12 ہزار نئی سائٹس کی تنصیب کی گئی ہے، 2 جی نیٹ ورک کو 4 جی میں اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستند انفراسٹرکچر شئیرنگ کو متعارف کرا دیا گیا ہے، نئی ٹیکنالوجی (5 جی) کیلئے اضافی سپیکٹرم کی دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، آئندہ برسوں میں 5 سب میرین کا اضافہ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں