چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کے اقدامات سے حکومت نے کورٹ فیس کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔
حکومت پنجاب نے فنانس بل 2024 میں ترمیم کردی، حکومت نے500 روپے کورٹ فیس کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ملتان اور بہاولپور میں مصدقہ کاپی کی 500 روپے فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ پنجاب حکومت نے کورٹ فیس 50 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دی تھی۔
قومی اسمبلی ، بھارت کے 5 اگست کے غیر قانونی اقدامات کیخلاف قرارداد متفقہ منظور
لاہور ہائیکورٹ بار، لاہور بار، ملتان، بہاولپور اور پنڈی بار کے عہدیداروں نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے ملاقات کی۔اس موقع پرچیف جسٹس نے کہا کہ کورٹ فیس میں اضافہ میری حلف برداری سے پہلے ہوا۔
انہوں نے کہا کہ جب سے میں آئی ہوں میں نے وکلاء کی ویلفیئر کے لیے کام کیا، پورے پنجاب میں وکلاء کیلئے جوڈیشل کمپلیکس بنائے۔
