قومی اسمبلی نے یوم استحصال جموں و کشمیر کے حوالے سے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔
قرارداد حکومتی رکن امیر مقام نے پیش کی جسے ایوان نے متفقہ منظور کر لیا ،قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے جموں و کشمیر میں غیر قانونی اقدامات کئے گئے، ایوان کشمیر کے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے ایوان کشمیریوں کے ساتھ ہے۔
یوم استحصال کشمیر پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیاں ، مظاہرے
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ ایوان بھارت کے تمام غیر آئینی اقدامات کو مسترد کرتا ہے، بھارت کے اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔
قرارداد کے مطابق ایوان کشمیری عوام کی قربانیوں بہادری اور جرات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کیا جانا چاہیے، کشمیر کے تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔
