امریکی وزیر خارجہ مارک روبیو اور برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں عالمی سطح پر جاری اہم بحرانوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نےغزہ کی موجودہ صورتحال پرگہری تشویش کا اظہارکیا اورجنگ بندی کی کوششوں کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
جرمن قونصل خانے نے کراچی میں ویزا سروس دوبارہ شروع کردی
انہوں نے یرغمال بنائے گئے افراد کی فوری رہائی کیلئے جاری عالمی اقدامات کی بھی حمایت کی، رہنماؤں نے سوڈان میں جاری خانہ جنگی اوراس کے خطے میں پڑنے والے اثرات پرتبادلہ خیال کرتے ہوئے سیاسی حل کی ضرورت پرزوردیا۔
روس یوکرین جنگ کے تناظر میں دونوں وزرا نے اتفاق کیا کہ اس تنازع کا خاتمہ ناگزیر ہے اورعالمی امن کے لیے تمام ممکنہ سفارتی اقدامات کیے جانے چاہئیں۔
دونوں رہنماؤں نے ایران کوایٹمی ہتھیاربنانے یا حاصل کرنے سے روکنے کیلئے مشترکہ کوششوں پربھی اتفاق کیا، امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ رابطہ عالمی امن وسلامتی کے فروغ کیلئے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔
