کراچی، جرمن قونصل خانے نے کراچی میں ویزا سروس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
قونصل خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نان یورپین سٹیزنز کے لیے ویزا سروس معمول کے مطابق جاری رہے گی اور تمام اقسام کی درخواستیں اب دوبارہ وصول کی جا رہی ہیں۔
ایران اورخلیجی ممالک کے سفر کیلئے فیری سروس لائسنس کی منظوری
جرمن قونصل خانے کے ترجمان نے بتایا کہ ویزا سروس کی بحالی کا مقصد پاکستانی شہریوں کو جرمنی کے ساتھ تعلیم، کاروباراوردیگرشعبوں میں رابطے بحال کرنے کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے۔
قونصل خانے میں سیکیورٹی، تکنیکی اور انتظامی امور کے باعث سروس عارضی طورپرمعطل کی گئی تھی جسے اب مکمل طورپربحال کردیا گیا ہے۔
حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز، دوبارہ حج کرنے اور عمر کی بالائی حد کی پابندی ختم
حکام کے مطابق تمام درخواست گزاراب پہلے سے وقت لے کرویزا انٹرویو کے لیے رجوع کر سکتے ہیں، ویزا درخواستوں کی کارروائی بھی پہلے کی طرح جاری رہے گی۔
قونصل خانے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مکمل دستاویزات کے ساتھ مقررہ وقت پرحاضر ہوں تاکہ درخواست کا عمل بغیرکسی تاخیرکے مکمل ہوسکے۔
