صوبائی دارالحکومت لاہور میں خلع مانگنے والی خاتون کو شوہر نے مردہ قرار دیکر شناختی کارڈ منسوخ کرادیا، خاتون نے عدالت سے رجوع کیا جس پر نادرا نے کارڈ بحال کردیا، عدالت نے کیس نمٹاتے ہوئے شوہر کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے شہری حبیبہ کی درخواست پر سماعت کی، ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا ریجن لاہور اورایس ایچ او مریدکے پیش ہوئے۔
بالائی و وسطی علاقوں میں 5 تا 10 اگست بارشیں متوقع،سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
خاتون نے موقف اختیار کیا کہ نادرا نے درخواست گزار کو مردہ قرار دے کر شناختی کارڈ منسوخ کر دیا ہے ،درخواست گزار کے 12 جون 2025 کو مرنے کا سرٹیفیکیٹ جمع کروایا گیا۔
میونسپل کمیٹی مرید کے نے خاتون کے مردہ ہونے کا سرٹیفکیٹ جاری کیا،درخواست گزار خاتون ایل ڈی اے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ میں ملازم ہے،13 مارچ 2021 کو سخاوت علی سے شادی ہوئی۔
خاتون درخواست گزار نے 17 جون 2025 کو تنسیخ نکاح کا دعویٰ کر رکھا ہے،درخواست گزار کے خاوند نے تنسیخ نکاح دعویٰ کی رنجش میں یہ اقدام کیے،ایل ڈی اے نے درخواست گزار کی تنخواہیں روک لی ہیں۔عدالت منسوخ شناختی کارڈ بحال کرنے کا حکم دے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آگئی
ایس ایچ او انارکلی نے دوران سماعت بتایا کہ درخواست گزار کے خاوند سخاوت علی کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے،،سرکاری وکیل نے بتایا 30 جولائی 2025 کو مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ڈپٹی ڈائیریکٹر نادرا لاہور ریجن نے کہا کہ خاتون کا شناختی کارڈ بحال کر دیا گیا ہے،31 جولائی 2025 کو نیا شناختی کارڈ جاری کرنے کا سرٹیفیکیٹ پیش کر دیا گیا۔
وکیل درخواست گزارنے کہا کہ نادرا نے 2500 روپے شناختی کارڈ بنانے کے لیے لیے ہیں جس کا اختیار نہیں ہے،وکیل ایل ڈی اے نے کہا شناختی کارڈ منسوخ ہونے سے اکاؤنٹ بند ہو گیا ہے اکاؤنٹ کھل جائے تو تنخواہیں دے دیتے ہیں۔
عدالت نے حکم دیا کہ نیا اکاؤنٹ کھول کر ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر ایڈمن کو مطلع کریں،چودہ روز میں اس کیس کی تحقیقات مکمل کی جائیں۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 500 روپے کا اضافہ
ڈی آئی جی انویسٹیگیشن نے کہا کہ مقدمہ ہمارے متعلقہ تھانے میں درج ہے قانون کے مطابق تحقیقات کریں گے،پولیس کو قانون کے مطابق کاروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
سی او مرید کے یونین کونسل نے کہا کہ خاتون کے مردہ قرار دینے کے سرٹیفکیٹ کی تحقیقات کر رہے ہیں، عدالت نے کہا کہ خاتون تحفظ کے لیے متعلقہ ڈی پی او کو درخواست دیں۔
