امریکہ میں امیگریشن کے ادارے یو ایس سی آئی ایس نے شادی پر مبنی گرین کارڈ درخواستوں کی جانچ پڑتال سخت کرنے کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کی ہیں۔
یو ایس سی آئی ایس کی جاری کردہ نئی پالیسی کے تحت اہلیت کی سخت جانچ اور درخواست کے جائزے کے عمل میں بہتری لائی گئی ہے، جو یکم اگست سے نافذ العمل ہوچکی ہے۔
افغان ڈرائیورز کے بغیر ویزا پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد
نئی گائیڈ لائنز کے مطابق مضبوط دستاویزی ثبوت میں شادی کے بعد کی تصویریں، مشترکہ مالی حسابات، اور دوستوں یا رشتہ داروں کے حلف نامے بھی شامل ہیں۔
پچھلی امیگریشن ہسٹری اور پہلے دی گئی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ بھی لیا جائے گا، مشکوک سرگرمی پائی جانے پر مزید تحقیقات یا ملک بدر کرنے کی کارروائی کاآغاز کیا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ گرین کارڈ کی منظوری کے باوجود اگر کوئی شخص قانونی طور پر امریکہ میں رہنے کا اہل نہ پایا گیا تو نوٹس ٹو اپیئر (NTA) جاری کیا جا سکتا ہے تاکہ اسے عدالت میں پیش کیا جائے اور ملک بدری کی کارروائی ہو سکے۔
