پشاور میں مرغی مہنگی جبکہ ملتان میں سستی ہو گئی، لاہور میں قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔
صوبائی دارالحکومت پشاور میں مرغی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 20 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، فی کلو زندہ مرغی کی قیمت 390 سے بڑھ کر 410 روپے ہو گئی ہے۔
لاہور شہر میں چینی نایاب، قیمت بھی کنٹرول سے باہر
لاہور میں سرکاری نرخنامے کے مطابق زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 374 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 388 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے، گوشت کی قیمت 562 روپے کلو جبکہ انڈوں کا ریٹ ایک روپے بڑھنے کے بعد 278 روپے درجن ہو گیا ہے۔
ملتان میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 9 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد تھوک ریٹ 340 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 354 روپے کلو ہے، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 15 روپے کی کمی ہونے کے بعد گوشت 510 روپے کلو ہے جبکہ انڈے 276 روپے درجن ہیں۔
