کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر ہزاروں روپے کا اضافہ ہو گیا۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 59 ہزار روپے کا ہو گیا۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 229 روپے کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 7 ہزار 784 روپے ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 14 فیصد زائد ریونیو جمع کرلیا
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 61 ڈالرز فی اونس اضافے کے بعد 3 ہزار 363 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔
