بچے مجھ سے ملنے پاکستان آئیں گے، سیاست یا احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے، عمران خان

بانی پی ٹی آئی

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ بچے صرف مجھ سے ملنے پاکستان آئیں گے، سیاست یا احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے بچوں سے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے فون پر بات کروادی گئی۔

اگر کوئی عمران خان کیس میں فرق ڈال سکتا ہے، تو وہ ٹرمپ ہیں، قاسم خان

بانی پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ بچوں سے ڈیڑھ گھنٹے تک ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، اب میرے اخبارات بھی بحال کردیئے گئے ہیں۔

واضع رہے کہ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان پاکستان کے ویزوں کے لیے درخواست دے چکے ہیں اور وزارتِ داخلہ کی منظوری کے منتظر ہیں۔


متعلقہ خبریں