وفاقی حکومت نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کی نئی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ انڈر ٹرائل افغان باشندوں کی واپسی کے لیے فارن ایکٹ کی دفعہ بی۔14 لگائی جائے گی، پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ کی مدت 30 جون کو ختم ہو چکی ہے، اس کے بعد پی او آر کارڈ ہولڈر کا قیام غیر قانونی ہے۔
وزارت داخلہ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو گرفتار کر کے ملک بدر کیا جائے، اس بارے میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، جیل انتظامیہ اور دیگر متعلقہ حکام کو احکامات دے دیے گئے ہیں۔
پاک فوج میں جدید گن شپ ہیلی کاپٹر شامل، فیلڈ مارشل کا آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان
وفاقی حکومت کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے پی او آر کارڈ ہولڈر افغان شہریوں کو واپس جانے کی ہدایت کر دی۔
عارضی پناہ لینے والے کارڈ ہولڈرز کو پشاور و لنڈی کوتل ٹرانزٹ پوائنٹ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وفاقی حکومت کی جاری ہدایت کی روشنی میں صوبائی محکمہ داخلہ نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق 31 جولائی کو پی او آر کارڈ ہولڈر افغان شہریوں کی واپسی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
پی او آر کارڈ ہولڈر کی مدت 30 جون 2025 کو ختم ہو چکی ہے، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ اور ویزا نہ رکھنے والے افغانیوں کا پاکستان میں قیام درست نہیں ہے۔
صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق 30 جون سے پاکستان میں مقیم افغان شہری غیر قانونی مقیم تصور کیے جائیں گے۔
