امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے قریب جوہری آبدوزیں تعینات کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 2جوہری آبدوزوں کو روس کے قریب مناسب علاقوں میں تعینات کرنے کا حکم دیا ہے ،ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جولائی میں تقریباً 20 ہزار روسی فوجی یوکرین کیساتھ جنگ میں ہلاک ہوئے۔
بلوچستان میں 15دن کیلئے دفعہ 144نافذ
رواں سال کے آغاز سے اب تک ایک لاکھ ساڑھے 12ہزار روسی فوجی ہلاک ہوئے،یہ بہت زیادہ غیر ضروری اموات ہیں، یوکرین کو بھی بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا۔
یوکرین نے یکم جنوری 2025 سے اب تک تقریباً 8 ہزار فوجیوں کو کھویا ہے ،روسی راکٹ کیف اور دیگر یوکرینی علاقوں پر گرنے سے یوکرینی شہری بھی ہلاک ہوئے۔یہ ایک ایسی جنگ ہے جو کبھی شروع ہی نہیں ہونی چاہیے تھی،یہ جنگ بائیڈن کی جنگ ہے۔
