افغان ڈرائیورز کے بغیر ویزا پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
31 اگست تک افغان مال بردار گاڑیوں کو عارضی داخلہ دستاویز پر آمدورفت کی اجازت ہوگی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
ملک بھر میں تمام یوٹیلیٹی اسٹورز بند کردیے گئے
اس پابندی کا اطلاق افغانستان کے ساتھ تمام تجارتی گزرگاہوں پر آج سے ہوگیا ہے، واضح رہے کہ ایک سال قبل افغان ڈرائیورز کو وزارت تجارت نے ویزا حاصل کرنے کی مہلت دی تھی۔
دوسری جانب آج کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں افغان مہاجرین کے انخلا بارے جائزہ لیا گیا۔پی او آر کارڈ ہولڈرز کو قیام کیلئے 31 جولائی تک کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔
