وفاقی وزیر رانا تنویر کا کہنا ہے کہ ملک میں چینی کا کوئی بحران نہیں ہے،چینی پہلی بار درآمد نہیں کی جارہی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینی کے معاملے پرمنفی تاثر پیدا کیاگیا ،چینی سپلائی یا قیمتوں کابھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
چینی بحران فوری حل نہیں، کرشنگ سیزن ختم ہو چکا، خرم دستگیر
گزشتہ سال چینی کا سرپلس ذخیرہ موجود تھا،چینی کے سرپلس ذخیرے کو مدنظر رکھ کربرآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیرنے کہا ہے کہ چینی بحران کے حل میں کچھ مہینے لگ سکتے ہیں کیونکہ کرشنگ سیزن ختم ہو چکا ہے اوراس وقت ملک میں نئی چینی تیارنہیں ہورہی، وزیراعظم سےاس معاملے پرفوری نوٹس لینے کی اپیل کرتا ہوں۔
پاکستان پر 10فیصد ٹیرف لگے گا، مفتاح اسماعیل
انہوں نے مزید کہا کہ 2013 سے 2018 کے دوران چینی کی قیمتوں میں استحکام ہماری مؤثرپالیسیوں کا نتیجہ تھا، رمضان کے دوران برآمدات پر پابندی لگا کرہم مقامی طلب کوترجیح دیتے تھے۔
