واشنگٹن: امریکہ نے ایران کے ساتھ تجارتی روابط رکھنے پر بھارت کی سات کمپنیوں سمیت مختلف ممالک کی 20 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ان کمپنیوں پر الزام ہے کہ وہ ایران کی تیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی تجارت میں ملوث ہیں، جو بین الاقوامی پابندیوں کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے، پابندیوں کا سامنا کرنے والی بھارتی کمپنیوں میں کنچن پولیمرز، الکیمیکل اوردیگر شامل ہیں۔
امریکہ اور پاکستان کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا، ٹرمپ کا اعلان
محکمہ خارجہ کا کہنا ہےکہ بھارت کی چھ کمپنیاں براہِ راست ایرانی مصنوعات کی خریداررہیں امریکہ نے ان پابندیوں کے ساتھ ساتھ 10 ایرانی بحری جہازوں کو بھی “ضبط شدہ اثاثے” قرار دے دیا ہے۔
یہ پابندیاں نہ صرف بھارت بلکہ چین، ترکیہ، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا اور دیگر ممالک کی کمپنیوں پر بھی عائد کی گئی ہیں ان کمپنیوں نے ایران کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں جاری رکھ کردہشت گردی کی مالی معاونت کی، جس پریہ کارروائی ناگزیر تھی۔
اقدامات عالمی سلامتی اور ایران پر اقتصادی دباؤ بڑھانے کی پالیسی کا حصہ ہیں، تاکہ ایران کو اپنے جوہری اور عسکری عزائم سے بازرکھا جا سکے۔
