وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت فوڈ اورٹریڈنگ کارپوریشن نے پانچ لاکھ ٹن چینی درآمدگی کا عمل تیز کردیا ہے۔
چینی کی قیمتیں تیزی سے بڑھی ہیں جودوسو روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے،چینی کی بڑھتی قیمتوں اورمصنوعی کمی پروزیرخوراک کل(جمعرات) چاربجے میڈیا کو بریف کرینگے۔
دائیں کندھے کی انجری،انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس آخری ٹیسٹ میچ سے باہر
وزارت فوڈ اینڈ نیشنل سیکورٹی نے پبلک اکائونٹ کمیٹی میں دستاویزات جمع کرادی،بہت جلد چینی درآمدگی کیلیے ایک بار پھر ٹینڈردے دئیے گئے،پہلے مرحلے میں ایک لاکھ ٹن چینی کے ٹینڈر کیے گئے ہیں۔
ٹی سی پی کے پہلے دیئے گئے ٹینڈرز میں پیشرفت نہیں ہوئی تھی،انٹرنیشنل ٹینڈرز کے مطابق ستمبر کے آخر تک چینی کی شپمنٹ پاکستان پہنچنا شروع ہونگی۔
سیمنٹ کی برآمدات میں 23.75 فیصد اضافہ
وزارت خوراک کا دعویٰ ہے کہ چینی درآمد کرنے سے چینی کی قیمتیں کم ہونگی، وزات خوراک نے شوگرمالکان کو چینی کی فوری فراہمی کیلیے مراسلہ ارسال کردیا،مسابقتی کمشن نے بھی شوگرملزمالکان کوچار اگست کیلیے طلب کرلیا ہے۔

