الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے بیان کی سختی سے تردید کردی ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اعجاز چودھری ، احمد چٹھہ اور ملک احمد بھچر کواے ٹی سی عدالت نے سزا سنائی،عدالت کی جانب سے دی گئی سزا ابھی تک برقرار ہے۔
وزیر اعظم کل پاک بزنس ایکسپریس کا افتتاح کریں گے
اس فیصلے کو سیٹ اسائیڈ نہیں کیا گیا ،عبدالطیف چترالی کا کیس مختلف ہے ،عبدالطیف چترالی اسلام آباد ہائیکورٹ نہیں گئے ان کے شریک ملزمان گئے ۔
عدالت کا فیصلہ سیٹ اسائیڈ کرتے ہوئے چترالی کے شریک ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا گیا،چترالی اس اپیل میں شامل نہیں ہوئے اس لیے انہیں نوٹس جاری کیا گیا۔
