وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے واضح کیا ہے کہ اسحاق ڈار کے رکن شوگرایڈوائزری بورڈ ہونے کی خبردرست نہیں،کئی لوگ تحقیق کے بغیر بات کرتےہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں ایک سوال کیا گیا جس کامحکمے نے تحریری طور پر جواب دیا،فلور آف دی ہاؤس پرغلط بیانی کی گنجائش نہیں۔
سونا 100روپےسستا،فی تولہ3لاکھ 56ہزار300 روپےکا ہوگیا
پاکستان واحد ملک ہے جس میں کرپٹو کرنسی کے حوالے سے نظام وضع کیا گیا ہے،پاکستان میں کرپٹو کونسل اوراس سے متعلق قوانین بنائے گئے ہیں۔
پاکستان میں کرپٹو کی ایک گروتھ ہے،ہمارے دشمن نے کرپٹو پر سوالات اٹھائے ،مفتاح اسماعیل کابھی وہی بیانیہ ہے جو بھارت کررہا ہے،کرپٹو کے حوالےسے باقاعدہ قوانین اور قواعد وضوابط بنائے گئے ہیں۔
ایک ابھرتے ہوئے سیکٹرسے متعلق بغیر تحقیق بات کرنا دشمن کا ایجنڈا ہے،پاکستان کی معیشت مضبوط ہورہی ہے۔
امریکا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوگیا
انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے پرحکومت سفارتی اور قانونی مددفراہم کررہی ہے۔
