سرکاری قیمتیں نظرانداز، ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے۔
کراچی میں ریٹیل سطح پر قیمت 185 روپے کلو تک وصول کی جا رہی ہے، ہول سطح پر چینی کی قیمت 178 روپے کلو ہے۔
کراچی میں آٹا سب سے مہنگا، 20کلو کا تھیلا 1800 روپے میں فروخت ہونے لگا
کمشنر کراچی کی جانب سے چینی کی قیمت مقرر کر دی گئی ہے جس کے مطابق ہول سیل میں سرکاری قیمت 170 روپے جبکہ ریٹیل میں سرکاری قیمت 173 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔
ڈیلرز کے مطابق عام مارکیٹ میں فی کلو چینی 196 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، ہول سیل میں فی کلو چینی کی قیمت 174 روپے مقرر کی گئی ہے، ڈیلرز کے مطابق ہول سیل میں 50 کلو تھیلے کی قیمت 8 ہزار 730 اور لوکل مارکیٹ میں 9 ہزار 8 سو روپے ہے۔
سرکاری قیمتیں نظرانداز کرتے ہوئے کوہاٹ میں چینی 190 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے جبکہ نوشہرہ میں چینی کا ریٹ 180 روپے چل رہا ہے۔ صوابی میں بھی چینی 190 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔
