پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ معروف امپائرعلیم ڈارکو پی ایس ایل 9 کے دوران دگنی میچ فیس ادا کی گئی، جس پر مالی بے ضابطگی کا سوال اٹھا دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئی سی سی انٹرنیشنل پینل امپائر کے لیے مقررہ فیس 2 ہزارڈالرفی میچ ہے تاہم علیم ڈارکو 4 ہزارڈالر فی میچ دیے گئے جس کی منظوری سابق چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نے دی تھی۔
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز کی مسلسل تیسری فتح
مجموعی طورپرعلیم ڈارکومیچ آفیشلز فیس کی مد میں 28 ہزار ڈالر (تقریباً 85 لاکھ روپے) ادا کیے گئے، جن میں سے 38 لاکھ 50 ہزار روپے اضافی فیس کی مد میں شمار ہوئے۔
اس اقدام سے بورڈ کے بجٹ پر 14 ہزار ڈالر کا اضافی بوجھ پڑا، جب کہ رقم چیئرمین کنٹیجنسی فنڈ سے فراہم کی گئی۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق معاملے کی داخلی جانچ جاری ہے جبکہ بورڈ شفاف مالی معاملات یقینی بنانے کے لیے اقدامات پر غور کر رہا ہے۔
