وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے معیشت کو سنبھالا دیا اور ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔
ہم نیوزکے پروگرام “کوئسچن آور” میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِمملکت برائے خزانہ بلال اظہرکیانی نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے تمام اہداف مکمل کیے ہیں جس کے بعد فنڈزکی فراہمی ممکن ہوئی۔
پاکستان امداد نہیں تجارت چاہتا ہے،امریکا سے معاہدہ جلد ہو جائے گا، اسحاق ڈار
انہوں کہا کہ پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کو جان بوجھ کر سبوتاژکرنے کی کوشش کی جبکہ بھارت نے بھی آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی،غلط بیانی پرپی ٹی آئی کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب ملکی پیداوار سرپلس تھی تو چینی ایکسپورٹ کی اجازت دی گئی لیکن موجودہ صورتحال میں چینی کی پیداوارتوقعات سے کم ہے اسی لیے درآمد کی جا رہی ہے۔
موجودہ حکومت تمام شعبہ جات میں اصلاحات لا رہی ہے اوروزیراعظم ہراہم مسئلے پرکمیٹی تشکیل دیتے ہیں تاکہ فیصلے بروقت اورمؤثرہوں، مہنگائی میں بھی بتدریج کمی آ رہی ہے جو حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
