انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز چیمپئنزکو 49 رنز سے شکست دے دی، پاکستان کی ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری کامیابی ہے۔
میچ کے آغازمیں پاکستان چیمپئنزنے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اورمقررہ 20 اوورز میں 200 رنز بنائے، کامران اکمل نے شانداربلے بازی کرتے ہوئے صرف 62 گیندوں پر 113 رنز کی دھواں دھاراننگز کھیلی۔
ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ 14ستمبر کو ہو گا، شیڈول کا اعلان
جواب میں ویسٹ انڈیزچیمپئنز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پرصرف 151 رنز بنا سکی چدوک والٹن نے 42، ولیم پرکنز نے 30 اورڈیوائن براوو نے بھی 30 رنزاسکور کیے۔
اس سے قبل پاکستان چیمپئنزنے جنوبی افریقہ چیمپئنزکو 31 رنزسے ہرایا تھا، ٹیم کی مسلسل فتوحات نے فائنل تک رسائی کی امیدوں کو تقویت بخشی ہے۔
