اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مالی سال 2025 میں ریکارڈ 38.3 ارب ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ترسیلات زر پاکستان بھیجنے کی سہولت اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ترجیحی بنیادوں پر ورکرز رمیٹنس انسینٹیو اسکیم کے لیے فوری طور پر فنڈز جاری کیے جائیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہماری طاقت اور پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ترسیلات زر ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مالی سال 2025 میں ریکارڈ 38.3 ارب ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئیں۔ اور 14 برس میں پہلی بار کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کے ہدف کے حصول میں کلیدی کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب کو آئینی کردار یاد کروانا پڑتا ہے، عظمیٰ بخاری
وزیر اعظم نے کہا کہ ترسیلات زر سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے میں بھی معاونت ملی۔ اور اوورسیز پاکستانی ترسیلات زر بھیج کر ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
