ایشیاکپ 2025،میچز کا شیڈول سامنے آگیا جس کے مطابق پاک بھارت میچ 14ستمبر کو ہو گا۔
صدر ایشیئن کرکٹ کونسل محسن نقوی نے ایکس سے جاری پیغام میں ایشیا کپ کا شیڈول جاری کیا ہے، پاکستان اور بھارت گروپ اے کا حصہ ہیں، ان کے علاوہ یو اے ای اور عمان بھی اسی گروپ میں شامل ہیں۔
گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
گروپ اسٹیج میں پہلا میچ 9 ستمبر کو افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 10 ستمبر کو بھارت اور یو اے ای کے درمیان ہو گا۔
تیسرا میچ 11 ستمبر کو بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان ایشیا کپ میں پہلا میچ 12ستمبر کوعمان کے خلاف کھیلے گا۔
ایشیا کپ سے پہلے پاکستان ٹرائی نیشن سیریز کھیلے گا، محسن نقوی
13 ستمبر کو بنگلہ دیش اور سریلنکا کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، 14 ستمبر کو پاک بھارت ٹاکرا ہو گا جب کہ 15 ستمبر کو یو اے ای اور عمان کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔
15 ستمبر کو ہی سری لنکا اور ہانگ کانگ کے درمیان میچ ہو گا۔ 16 ستمبر کو افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔ 17 ستمبر کو پاکستان کا مقابلہ یو اے ای سے ہو گا۔
18 ستمبر کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔19 ستمبر کو بھارت اور عمان کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔
سوپر فور مرحلے کا آغاز 20 ستمبر سے ہو گا جب کہ فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
