کراچی کے علاقے مچھر کالونی جنگل ایریا میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس میں بھاری نفری اور لیڈی سرچرز نے حصہ لیا۔
پولیس کے مطابق آپریشن مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی ہوا جسے ساتھی سمیت گرفتارکرلیا گیا۔
نور مقدم قتل کیس: مجرم ظاہر جعفر دماغی طور پر صحت مند قرار
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم علاقے میں منشیات فروشوں کا نیٹ ورک چلا رہا تھا، کارروائی کے دوران پانچ کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرلی گئیں، گرفتارملزمان سے ابتدائی تفتیش جاری ہے، مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کا کرمنل ریکارڈ “تلاش ایپ” کے ذریعے چیک کیا گیا، جس سے بعض افراد کے جرائم میں ملوث ہونے کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔
