وزیر اعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدرعثمان ڈیون نے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے طویل شراکت داری پر عالمی بینک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی کی ترجیحات بالخصوص توانائی، انسانی وسائل، موسمیاتی تبدیلی اور گورننس اصلاحات پر تعریف کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہا کہ ورلڈ بینک کی مدد پاکستان کی ترقی میں اہم ہے، دونوں اداروں کے درمیان تعاون مزید مضبوط ہوگا۔
وزیر اعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال
وزیراعظم نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق مؤقف کیلئے عالمی بینک کی اصولی حمایت کو سراہا اور بین لاقوامی قانون کی پاسداری اور علاقائی امن کو برقرار رکھنے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران عالمی بینک کی مدد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا عالمی بینک کی مدد نے پاکستان کو فوری امدادی سرگرمیاں شروع کرنے اور تعمیر نو کے اقدامات کے آغاز میں مدد فراہم کی ہے۔
عثمان ڈیون نے اس دوران وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی معیشت کے اہم شعبوں میں مزید تعاون کے لیے عالمی بینک کے عزم کا اعادہ کیا۔
