مسلم لیگ ( ن )، پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے خیبر پختونخوا حکومت کی آج ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے فیصلے غیر سنجیدہ ہیں، اپوزیشن جماعتیں مل کر آگے کا لائحہ عمل طے کریں گی، صرف بیانات نہیں، اب عملی اقدامات کا وقت ہے۔
سزائیں عوام کی رائے اور آئین پر حملہ ، غیر قانونی فیصلوں کو واپس لینا ہو گا ، علی امین گنڈاپور
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن متحد ہے، عوامی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حکومت کو عمل سے ثابت کرنا ہو گا، محض اے پی سی کافی نہیں۔
پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا نے کہا کہ صوبے میں غیر سنجیدہ حکومت ہے، آل پارٹیز کانفرنس صرف دکھاوا ہے۔علاوہ ازیں جے یو آئی اور عوامی نیشنل پارٹی نے بھی اے پی سی میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔
