دیامر میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کے بعد ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گلبرخان نے کہا ہے کہ تمام لاپتہ افراد کی بازیابی تک ریسکیو سرگرمیاں جاری رہیں گی، ضلعی انتظامیہ کو دو روزکےاندر ہنگامی صورتِ حال نافذ کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت بھی جاری کردی۔
پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹے کے دوران موسلادھار بارش کا امکان
وزیراعلیٰ نے تھک، نیاٹ، کھنراورتھورکے لاقوں کو آفت زدہ قراردیتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کی فوری امداد کا اعلان کیا اورجاں بحق افراد کے ورثاء کو مالی امداد فراہم کی جائیگی جبکہ متاثرہ مکانات کا مکمل سروے کرکے ان کے مالکان کو معاوضہ ادا کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ متاثرین کو ٹینٹ، خوراک اورضروری امدادی سامان فوری طور پر فراہم کیا جائے۔
انہوں نے پاک فوج، جی بی اسکاؤٹس، پولیس اورمقامی رضاکاروں کی خدمات کو سراہا اوران کی کوششوں کو قابلِ تحسین قراردیا، یہ اقدامات متاثرین کی بحالی کے لیے حکومت کے عزم کا اظہار ہیں۔
