وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ایف بی آر اصلاحات ٹیکس نظام کی بہتری خوش آئند ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں جاری اصلاحاتی عمل پر اجلاس ہوا جہاں انہیں ایف بی آر کی اصلاحات، اقدامات کے نتائج اور گزشتہ مالی سال کے اہداف پر بریفنگ دی گئی۔
اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ایک لاکھ ، 40 ہزار کی حد بحال
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ حالیہ اصلاحاتی اقدامات کے نتیجے میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب 9.2 فیصد سے بڑھ کر 10.6 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جو 1.4 فیصد کا نمایاں اضافہ ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت دی کہ انفورسمنٹ نظام کو مزید مؤثر اور فیس لیس نظام کو تیز تر بنایا جائے، تاکہ شفافیت اور کارکردگی میں اضافہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرزسے مشاورت اورتجاویز کو اصلاحاتی عمل میں یقینی بنایا جائے، ڈیجیٹائزیشن کا مستقل بنیادوں پر پائیدار نظام بنانے کیلئے اقدامات یقینی بنائیں، ایف بی آر ڈیجیٹل ونگ کی ازسرنوتشکیل کیلئے لائحہ عمل ترتیب دے۔
چینی کی قیمتیں کنٹرول نہ ہو سکیں، مختلف شہروں میں مہنگے داموں فروخت جاری
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن سے اہداف کے حصول میں معاونت ملی ہے، ملکی آمدن میں اضافہ اورشہریوں پر ٹیکس بوجھ کم کرنا اولین ترجیح ہے، انفورسمنٹ سے متعلق مزید اقدامات کئے جائیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ تاجروں اور ٹیکس دہندگان کی سہولت کو مدنظر رکھا جائے، اہداف کا حصول مثبت ہے لیکن ہمیں مزید محنت کی ضرورت ہے۔