گلگت بلتستان کے مشہورسیاحتی مقام بابوسرٹاپ پر جولائی کے مہینے میں غیر معمولی برفباری ہوئی ہے جس کے بعد علاقے کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔
موسم کی غیرمتوقع تبدیلی کے باعث مقامی افراد اورسیاح حیرت زدہ ہو گئے، برفباری کے بعد بابوسر ٹاپ کا منظر دلفریب ہوگیا جس سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے خوب لطف اٹھایا۔
محکمہ موسمیات کی موجودہ بارشوں کا اسپیل مزید 3 روز جاری رہنے کی پیشگوئی
ضلعی انتظامیہ نے برفباری کے باعث ممکنہ پھسلن اورسرد موسم کے پیش نظرسیاحوں کواحتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔
بابوسرٹاپ جانے والی سڑکوں پرٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے مشینری تعینات کردی گئی ہے۔
