نیویارک: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ عالمی امن کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے سلامتی کونسل میں ہونے والے مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ اور یوکرین کا معاملہ جلد حل ہونا چاہیے۔ غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں افسوسناک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی امن کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ اور تنازعات کا پرامن حل نکالنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران جوہری افزودگی سے دستبردار نہیں ہو سکتا، عباس عراقچی
انتونیو گوتریس نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کو امداد کے لیے سازگار ماحول فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔ غزہ کے متاثرین بھوک اور افلاس کا شکار ہیں۔ اور سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر زیادہ تر تنازعات پیچیدہ نوعیت کے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی قوانین پر عملدرآمد نہ ہونے سے تنازعات بڑھ رہے ہیں۔
