پشاور، سینیٹ انتخابات کے روز خیبرپختونخوااسمبلی میں جہاں سیاسی درجہ حرارت عروج پررہا، ایک دلچسپ منظراس وقت دیکھنے کو ملا جب اسمبلی لان میں لذیذ کھانوں کی خوشبو نے سیاسی ماحول کونرم کردیا۔
اسمبلی کے ارکان ظہرانے میں ایک ساتھ شریک ہوئے اور تمام سیاسی اختلافات کو وقتی طور پر بھلا کر پرتکلف کھانوں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔
سینیٹ انتخابات، خیبر پختونخوا میں حکومت کے 6 اور اپوزیشن کے 5 سینیٹرز منتخب
ظہرانے میں ارکان اسمبلی کو نمکین تکے، چکن قورمہ، سیخ کباب، کابلی پلاؤ، کھیراور دیگر پکوان پیش کیے گئے۔
انتخابات کی کشیدگی میں چند لمحوں کی یہ نرمی اسمبلی ماحول کو خوشگوار بنانے کا باعث بنی۔
