ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اپنے جوہری افزودگی کے پروگرام سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔
عباس عراقچی امریکی ٹی وی فاکس نیوزکوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ حملوں اورحادثات کے باعث ایرانی جوہری تنصیبات کوشدید نقصان پہنچا ہے جس کے سبب یورینیم افزودگی عارضی طور پرمتاثرہوئی ہے۔
مراکش میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ
انہوں نے کہا کہ ایران پرپابندیوں اوردباؤ کے باوجود ملک اپنا جوہری حق برقراررکھے گا، مغرب سے دوہرا معیار ترک کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
ایران کے نائب وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کا پروگرام مکمل طورپرپرامن مقاصد کیلئے ہے اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق چل رہا ہے۔
