چکوال میں شدید بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے ایمرجنسی اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔
ڈپٹی کمشنرسارہ حیات کے مطابق برساتی نالوں کے قریب رہائش پذیر افراد فوری طورپرمحفوظ مقامات پرمنتقل ہو جائیں۔
اسلام آباد میں اگلے4 دن وقفے وقفے سے بارش کاسلسلہ جاری رہے گا،ڈی جی محکمہ موسمیات
ضلعی انتظامیہ نے تعلیمی اداروں کو عارضی پناہ گاہوں میں تبدیل کردیا ہے جبکہ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایمرجنسی کی صورت میں قریبی اسکول منتقل ہو جائیں۔
ریسکیو ٹیمیں ہائی الرٹ پرہیں اورکسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے بھرپورتیاری کی جا چکی ہے، شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری نقل وحرکت سے گریزکریں اورضلعی انتظامیہ کی ہدایات پرعمل کریں۔
