ایران جوہری پروگرام پر 3 یورپی ممالک کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے پر تیار ہو گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران برطانیہ ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ جمعے کو استنبول میں بات چیت کرے گا۔ مذاکرات ایران، برطانیہ ، فرانس اور جرمنی کے نائب وزرائے خارجہ کے درمیان ہوں گے۔
جوہری مذاکرات کی بحالی کیلئے امریکا کی مخلصانہ نیت ضروری ہے ، ایرانی وزیر خارجہ
برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے خبردار کیا تھا کہ جوہری مذاکرات کی بحالی میں ناکامی ایران پر عالمی پابندیوں کا باعث بنے گی۔
دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران پرانے معاہدے پر واپس نہیں جائے گا۔ برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے پاس 2015 معاہدے کو نافذ کرنے کیلئے قانونی، سیاسی اور اخلاقی جواز نہیں۔
