مخصوص نشستوں پر ارکان کی حلف برداری کے بغیر ہی خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر 24 جولائی تک ملتوی کر دیا گیا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کا مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی حلف برداری کیلئے اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت اڑھائی گھٹنے کی تاخیر سے شروع ہوا، پی ٹی آئی کے شیر علی ارباب کی جانب سے کورم کی نشاندہی پر اسپیکر نے گنتی کی ہدایت کر دی۔
خیبر پختونخوا میں سینٹ الیکشن ، ناراض ارکان کا کاغذات نامزدگی واپس نہ لینے کا اعلان
اجلاس ملتوی ہونے پر اپوزیشن اراکین نے اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کیا ، اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا کہ جو ہم کر رہے ہیں یہ جمہوری ہے، کوئی ڈکٹیٹرشپ نہیں۔
اس موقع پر اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا کہ ایسا کب تک چلے گا، ایک سال سے زائد عرصہ ہو گیا لیکن اراکین سے حلف نہیں لیا جا رہا، اگر اسپیکر حلف نہیں لے گا تو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے پاس درخواست لیکر جائیں گے۔
خیبر پختونخوا کابینہ کا امن و امان پر اگلے ہفتے اے پی سی بلانے کا فیصلہ
واضح رہے کے پی اسمبلی اجلاس میں مخصوص نشستوں پر منتخب 25 ارکان سے حلف لیا جانا ہے جس میں 21 خواتین اور 4 اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین شامل ہیں۔
