پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی20 سیریز کا آغاز کل سے ہوگا۔
دونوں ٹیموں کے مابین میچ ڈھاکہ کے شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان وقت کے مطابق شام پانچ شروع ہو گا۔
سیریز کے باقی 2 میچ 22 اور 24 مئی کو کھیلے جائیں گے۔
پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز ، ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
پاکستان کی ٹیم دسمبر 2021 کے بعد پہلی بار بنگلہ دیش کا دورہ کر رہی ہے۔ ٹیم بدھ کے روز کراچی میں ٹریننگ کیمپ مکمل کرنے کے بعد ڈھاکہ پہنچی۔
سیریز میں پاکستان کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے جو اب تک 12 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں قومی ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں۔ یہ ان کی بطور کپتان چوتھی ٹی 20 سیریز ہوگی۔
گزشتہ ماہ پاکستان نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کو 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔ دوسری جانب لٹن داس کی قیادت میں بنگلہ دیشی ٹیم حالیہ دنوں میں سری لنکا کو 2-1 سے شکست دے کر سیریز جیت چکی ہے۔
