پاکستان اور کرکٹ ویسٹ انڈیز کے درمیان ڈیڈلاک سامنے آ گیا، دونوں ممالک کے درمیان ون ڈے سیریز منسوخ کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی سالانہ کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر پی سی بی اور سی ڈبلیو آئی حکام کے درمیان ملاقات میں بریک تھرو نہ ہوسکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ ون ڈے سیریز کو ٹی ٹوئنٹی میں نہ بدلنے کی ضد پر برقرار ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور ایشیا کپ کے باعث پی سی بی صرف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنا چاہتا ہے۔
بابر اعظم سے 31 ماہ بعد ون ڈے کی حکمرانی چھن گئی
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کرکٹ ویسٹ انڈیز کو ون ڈے سیریز کی جگہ دو اضافی ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کی درخواست کی تھی۔
تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز 8 سے 12 اگست تک شیڈول ہے۔
