نئی دہلی: برازیل نے بھارت کے ساتھ آکاش میزائل کی خریداری کے لیے مذاکرات ختم کر دیئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی جانب سے میزائلوں کا جدید ورژن نہ دینے پر مذاکرات ناکام ہوئے۔ جبکہ بھارتی کمپنیوں نے آکاش کا پرانا ورژن فراہم کرنے کی پیشکش کی۔
برازیل نے بھارتی میزائل کے پرانے ورژن کو فرسودہ قرار دے کر مسترد کر دیا۔ معاہدے کی مجموعی مالیت 5 ارب بھارتی روپے بنتی ہے۔
برازیل اب فضائی دفاعی نظام کے لیے اٹلی کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ میں 5 طیارے گرائے گئے تھے، پہلی بار ٹرمپ کا اعتراف
دفاعی تجزیہ کار نے کہا کہ معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارتی ہتھیاروں کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
