جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ اسرائیل فوری طور پر فلسطینی عوام کیلئے انسانی امداد کی فراہمی ممکن بنائے۔
عرب میڈیا کے مطابق جرمن چانسلر نے اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے غزہ میں اسرائیلی اقدامات کو ناقابل قبول قرار دیا، انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق
علاوہ ازیں جرمن چانسلرفریڈرک نے بروز جمعہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں انہوں نے زور دیا کہ غزہ پٹی میں فوری جنگ بندی کی جائے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی ترسیل کو محفوظ طریقے سے متاثرہ شہریوں تک پہنچنے دیا جائے۔
