حکومت اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت چینی اگلے تین ماہ تک ہر مہینے 2 روپے مہنگی ہو گی۔
حکومت کی جانب سے معاہدہ وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویرحسین اور شوگر ملز کی جانب سے سیکرٹری جنرل عمران احمد نے کیا۔
معاہدے کے تحت چینی کی ایکس مل قیمت آئندہ تین ماہ میں 6 روپے فی کلو اضافے سے 165 روپے سے بڑھا کر 171 روپے فی کلو کی جائے گی۔
چینی کے شعبے کو ریگولیٹ کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی قائم ، وزیر توانائی چئیرمین ہوں گے
معاہدے کے تحت چینی کی ایکس مل قیمت 15 جولائی 2025 سے 165 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ ایکس مل قیمت 15 اگست سے167 روپے ، 15 ستمبر سے 169 روپے اور 15 اکتوبر 2025 سے 171 روپے فی کلو ہو جائے گی۔
یاد رہے کہ حکومت نے پچھلےسا ل جون تا اکتوبر ساڑھے 7 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی جبکہ گزشتہ ماہ 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
