کراچی: معروف اداکارہ صنم سعید نے طویل وقفے کے بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔
صنم سعید نے یہ اعلان اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا، جہاں انہوں نے ماضی کے یادگار ڈراموں کی جھلکیاں شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ وہ ڈرامے میں “مس ماریہ” کا کردار نبھائیں گی۔
کسی کی بے وفائی برداشت نہیں کر سکتی، مہربانو
معروف اداکارہ جلد ہی ایک ڈرامہ سیریل میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظرآئیں گی، مداح ان کی واپسی پرخوشی کا اظہارکر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ صنم آخری بار 2019 میں ڈرامہ “دیدن” میں جلوہ گرہوئی تھیں اس کے بعد وہ کچھ عرصہ ٹی وی اسکرین سے دوررہیں، تاہم “دوسرا چہرہ” میں حالیہ ظہور کے بعد اب وہ مکمل کم بیک کر رہی ہیں۔
