کراچی: سرجانی ٹاؤن میں مبینہ طور پرکروڑوں روپے کی چوری کا ڈراپ سین ہو گیا، واردات میں مدعی خود ہی ملوث نکلا۔
پولیس کے مطابق 16 جولائی کوگھرمیں چوری کی اطلاع دی گئی تھی، تاہم تفتیش کے دوران اصل حقائق سامنے آ گئے، مدعی نے اپنے ساتھی کیساتھ مل کررقم، موبائل فون اورطلائی زیورات خود ہی چھپا دیے تھے۔
کراچی، پولیس وردیوں میں وارداتیں کرنے والا غیرملکی گینگ گرفتار
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 25 لاکھ کی خورد برد کی گئی رقم کو 4 سے 5 کروڑ روپے ظاہر کیا تاکہ گرفتاری سے بچا جا سکے۔
ایس ایس پی ویسٹ نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے مدعی سمیت دونوں ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے اورمزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
