اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 175 مظفرگڑھ میں ضمنی انتخاب کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق یہ سیٹ جمشید دستی کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی، حلقے میں پولنگ 10 ستمبر 2025 کو ہوگی۔
پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، وزیر اعظم
امیدواروں کے لئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 جولائی مقرر کی گئی ہے جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 31 جولائی تک مکمل کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدواروں کی حتمی فہرست 13 اگست کو جاری کی جائے گی اورانتخابی نشانات 16 اگست کو الاٹ کیے جائیں گے۔
